| فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
اجتماع کی آہ وزاری بیان سے باہر ہے۔ میں بھی اپنے گناہوں کو یاد کر کے خوب رویا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں نے اُسی اجتماع میں سچے دل سے توبہ کرلی اور اپنے سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجا لیا ۔اسی اجتماع میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہوکر عطاری بھی بن گیا ۔ گھر واپَس آنے کے بعد اپنے گاؤں میں فیضان سنت کا درس شروع کردیا ۔ سنّتوں کا پیغام گھر گھر عام ہونے لگا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کئی اسلامی بھائیوں نے اپنے سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا۔ آہستہ آہستہ وہاں اسلامی بہنوں میں بھی مَدَنی کام شروع ہوگیا اور کئی اسلامی بہنوں نے مَدَنی برقع اپنالیا ۔
میں نے دُنیوی تعلیم کو خیر آباد کہہ کر محرم الحرام ۱۴۱۷ھ بمطابق ۱۹ مئی ۱۹۹۶ ء بروز اتوار جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ مر کز الاولیاء لاہور کے شعبہ حفظ وناظرہ میں داخلہ لے لیا ۔ جب ۱۹۹۷ میں وہاں شعبہ درس نظامی (عالِم کورس)کا آغاز ہواتو میں درسِ نظامی کرنے لگا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ درس نظامی کی تکمیل کے بعد میں نے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں دستار بندی کی سعادت پائی۔ (تادمِ تحریر) اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ جامعۃ المدینہ (فیضان مدینہ مرکز الاولیاء لاہور) میں پڑھاتے ہوئے پانچواں سال ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ میں نگاہِ مرشِد سے ڈویژن مشاورت کا خادِم(نگران) بھی ہوں اور پنجاب عطاری کی نگران مجلس کا رکن بھی ۔ اس وقت گھر میں بھی اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی ماحول ہے،میرے بچوں کی امّی بھی جامعۃ المدینہ للبنات میں تدریس کررہی ہیں ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد