(20) کھیلوں کا شوقین، مُدَرِّس بن گیا
مرکزالاولیاء لاہور کے ایک اسلامی بھائی محمد عامرحمیدالعطاری المدنی (عمرتقریباً 31سال)نے اپنی خزاں رسیدہ زندگی میں بہارآنے کا تذکرہ کچھ یوں کیا کہ میں معاشرے کا بگڑا ہوا نوجوان اورکرکٹ کا جنون کی حد تک رسیا تھا۔مجھے ایک اسلامی بھائی نے 22،23 ،24 اپریل1994 کو اسلام آباد میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی مگر میری بدنصیبی کہ میں اس اجتماع میں حاضر نہ ہوسکا ۔ اگلے سال5،6،7 اپریل1995 کو مرکز الاولیاء لاہورمیں ہونے والے تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملی۔ 7 اپریل بروز جمعۃ المبارک نماز عصر کے بعد شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادِرِی رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا منفردبیان ''اللہ عَزَّوَجَلَّ دیکھ رہا ہے '' سُنا،نمازِ مغرب کے بعد تصوّر مدینہ کیا گیا ،تصوّر ہی تصوّر میں سوئے مدینہ جانے والے اس قافلے میں میں بھی شریک ہوگیا ،مجھ بڑا لُطف آیا ۔ اس کے بعد رقّت انگیز دُعا مانگی گئی۔شرکائے