Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
78 - 102
ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے بدمذہبوں کے دارالعلوم میں زیرِ تعلیم تھا ۔ میں نے حفظ بھی انہی کے پاس کیا تھا ۔اُن کی تحریر وتقریر عشقِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی چاشنی سے ناآشنا تھی ۔اولیاء ُاللہ سے نسبت قائم کرنا ،اُن کے نزدیک توحید کے مُنافی تھا ۔ ایسے بد عقیدہ ماحول میں رہنے کی وجہ سے میری آنکھوں پر بھی تعصب کی پٹی بندھی ہوئی تھی جو مجھے راہِ حق دیکھنے سے باز رکھے ہوئے تھی ۔ اسی دوران ایک اسلامی بھائی سے میری راہ ورسم بڑھی تو انہوں نے مجھے ان کے کفریہ وگمراہ کن عقائدکے بارے میں بتایا ،حسبِ ضرورت کتابیں بھی دکھائیں ۔ اب میری آنکھیں کھلیں کہ میں تو اپنی آخرت برباد کئے بیٹھا ہوں ۔میں نے اُسی وقت توبہ کی اور جامعۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی کے خوش عقیدہ ماحول میں درسِ نظامی کرنا شروع کردیا ۔اب میں رُوحانیت کی لذت سے آشنا ہوچکا تھا۔ کچھ ہی عرصہ میں دامنِ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے وابستہ ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔ یوں درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد جامعۃ المدینہ (فیضانِ محمدی بابُ المدینہ کراچی) میں بحثیتِ مُدرِّس علمِ دین کی روشنی پھیلانے کے سات ساتھ دعوتِ اسلامی کے دارُالافتاء اہلسنّت نورالعرفان (سید معصوم شاہ بخاری مسجد،نزدپولیس چوکی باب المدینہ کراچی) میں فتویٰ نویسی کی تربیت بھی حاصل کررہاہوں۔علاوہ ازیں اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کی ذیلی مشاورت کا خادِم(نگران) بھی ہوں ۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمتوں کی چھما چھم برسات ہو جن کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کے ذریعے مجھے خوش