Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
77 - 102
ہوتی ۔ الحمدللہ عزوجل میرے والد محترم نے مجھے بچپن ہی میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں پیش کردیا تھا کہ آپ اس سے دعوتِ اسلامی کا جو کام چاہیں لے لیجئے ۔ میں تھوڑا بڑا ہوا تو ہم ایک پوش علاقے میں منتقل ہوگئے ۔ وہاں نیک صحبت سے محرومی کی وجہ سے میں مَدَنی ماحول سے دُور ہونا شروع ہوگیا اور ماڈرن بن گیا ۔ پھر میرے ایک محسِن اسلامی بھائی نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور مجھے بااصرار مدرسۃ المدینہ (بالغان)میں بِٹھا دیا ۔الحمدللہ عزوجل ٹوٹا ہواتعلق پھر سے جُڑنا شروع ہوگیا ۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی نگاہِ فیض سے حصولِ علم کا جذبہ ملا اور میں نے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ درسِ نظامی میں بھی داخلہ لے لیا ۔ اس دوران دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بھی کرتا رہا ۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعدنگاہِ مُرشِد کے صدقے مجھے تادمِ تحریر پاکستان انتظامی کابینہ باب المدینہ مشاورت اور مجلس بیرون ممالک کی رُکنیت اور مجلس جامعۃ المدینہ(للبنین )ومجلس حج وعمرہ کا میں خادِم (نگران)ہوں ۔الحمدللہ عزوجل میرے دو بیٹے ہیں ،وہ بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہیں،دونوں ہی حفظ کے طالب العلم ہیں اور عالِم بننے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (19) بُرے عقائد سے توبہ کر لی
    بابُ المدینہ کراچی میں مقیم ایک اسلامی بھائی محمد اکبرالعطاری المدنی (عمرتقریباً 26سال) کا کہنا کچھ یوں ہے:میری بدنصیبی کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی
Flag Counter