Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
69 - 102
مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کی محبت کا ایسا جذبہ دیا کہ میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ان جملوں کے ساتھ ہی ساتھ حامی بھر لی کہ ''گردن تو کٹ سکتی ہے مگرداڑھی نہیں ۔۔۔۔۔۔'' اور پھر''شاباش۔۔۔۔۔۔ شاباش۔۔۔۔۔۔شاباش'' کے اختتامی الفاظ نے روحانی طور پر ایسی پیٹھ تھپکی اور وہ ہمت مضبوط کی کہ پھر کوئی رکاوٹ داڑھی رکھنے میں کبھی آڑے نہ آ سکی خواہ وہ رشتہ داروں کی سختیاں تھیں یا کالج کے کلاس فیلوز کی پھبتیاں۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ! میں نے اپنے چہرے کو سنّتِ مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم سے آراستہ کر لیا ۔مگر وائے افسوس کہ جن کی روحانی توجہ نے یہاں تک پہنچا دیا ابھی تک ان کا کوئی خاطر خواہ تعارف نہ ہوسکا ۔ پھرایک رسالہ بنام ''پُراَسرار بھکاری'' کہیں سے ہاتھ لگا، پڑھا تو بہت متاثر کن پایا۔ میرے ایک ہم مکتب نے بتایا کہ جن کا یہ رسالہ ہے ان کی ایک تحریک بھی ہے جس کا (سوڈیوال کواٹر کی حنفیہ مسجد)اجتماع بھی ہوتا ہے اور اجتماع کے بعد وہ لوگ حلقے بنا کر دعائیں اور سنتیں یاد کرتے ہیں۔
     ہم نے پروگرام بنایا کہ کسی دن اجتماع میں چلیں گے۔کئی ہفتے گزر گئے مگر کوئی نہ گیا ۔ بالآخر ایک جمعرات میں اکیلا ہی نکل گیا۔جب میں اجتماع گاہ کے اسٹاپ پر ویگن سے اتراتو قدم باہر رکھتے ہی صلٰوۃ وسلام پڑھنے کے پیارے پیارے مانوس الفاظ میرے کانوں میں رس گھولنے لگے ۔ دیکھا تو سبز عمامے اور سفید کپڑوں میں ملبوس ایک نوجوان اپنے جیسے کچھ نوجوانوں سے تھوڑا آگے ہو کر بلند آواز
Flag Counter