Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
65 - 102
دعوت دی بلکہ جمعرات کو مجھے اجتماع میں لے جانے کے لئے میرے گھر پہنچ گئے ۔یوں میں نے گلزارِ حبیب مسجد (بابُ المدینہ کراچی)میں جمعرات کو ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِرِی دامت برکاتہم العالیہ کارقّت انگیز بیان سُن کر میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے لرز گیا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میں نے اُسی وقت اپنے گناہوں سے توبہ کی ۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے دستِ اقدس پر بیعت کر کے عطّاری بھی بن گیا اور مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے لگا ۔ میرے والد صاحب مجھے12سال کی عمر میں اپنے پیر صاحب کے پاس بیعت کروانے کے لئے لے کر گئے تھے تو انہوں نے یہ کہہ کر بیعت کرنے سے انکار کردیا کہ یہ کسی اور کا ہے ۔تادمِ تحریر میں المدینۃ العلمیۃ میں خدمات سرانجام دے رہا ہوں ۔علاوہ ازیں مجھے دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق بنائے گئے ڈویژن میں بطورِقافلہ ذمّہ دار اور بابُ المدینہ کی مجلس رابطہ بالعلماء ومشائخ کے رُکن کے طور پر سنّتوں کی خدمت کی سعادت حاصل ہے ۔
تم دعوتِ اسلامی کو جانتے ہوکیا ہے

فیضانِ مدینہ ہے فیضانِ مدینہ ہے
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ اپنے رشتہ دار اسلامی بھائی کی
Flag Counter