Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
64 - 102
جن کے دامنِ کرم سے وابستہ ہونے کی برکت سے جہنم میں لے جانے والے اعمال میں مبتلا نوجوان جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے میں مشغول ہوگیا ۔
اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو 

اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ ایک مبلِّغ کی مسلسل انفرادی کوشش نے ایک نوجوان کو اپنی جوانی برباد کرنے سے بچا لیا ۔ وہ نوجوان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے فیضان سے نہ صرف عالم بلکہ عالِم گر بن گیا ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (16) کراٹے کا ماہِر، عالِم کیسے بنا؟
    بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی محمد مجاہد العطاری المدنی (عمرتقریباً 40سال) کے حلفیہ بیان کا لبِّ لباب ہے : دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے فیشن پرست نوجوان تھا۔ میں کراٹے کا ماہر تھا لہٰذا لڑائی جھگڑے میں پیش پیش ہوتا تھا ۔ افسوس! کہ میں ظُلم کے اَنجام سے بے خبر تھا۔راہِ توبہ پر میرے سفر کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ غالباً 1987؁ میں میرے ایک رشتہ دار اسلامی بھائی( جوخُود بھی نئے نئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے تھے ) نے مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نہ صرف
Flag Counter