Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
61 - 102
تحریرالمدینۃ العلمیۃ کے شعبہ(تخریج) کے ذمہ دار کی حیثیت سے خدمتِ دین میں مصروف ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے پیرومُرشد امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور آپ کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے کہ انہی کے طُفیل میرا ایمان برباد ہونے سے بچ گیا ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ حالات کیسے ناگفتہ بہ ہیں۔ اگر ہم نے انفرادی کوشش میں سستی کی تو کہیں ایسا نہ ہو کہ اسلام دشمن طاقتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجائیں اور کوئی سادہ لوح مسلمان اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (15) ویڈیو گیمز کے شوقین کی توبہ
    ضیا کوٹ (سیالکوٹ،پاکستان) کی تحصیل سمبڑیال کے ایک اسلامی بھائی محمد نصیر العطاری المدنی (عمرتقریباً 27سال) نے اپنی توبہ کے احوال کچھ یوں بیان کئے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا گھر میں فلمیں ڈرامے دیکھنے کا ماحول پایا ۔ چُنانچہ میں بھی اِسی رنگ میں رنگ گیا۔ فلمیں دیکھنے کا ایسا چسکا چڑھا کہ ایک رات میں چار چار فلمیں دیکھتا اور ڈراموں کاتو ایسا شوقین تھا کہ ٹی وی پر چلنے والا کوئی بھی ڈرامہ
Flag Counter