Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
6 - 102
مقصدِ حیات سمجھنے والوں نے اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ(ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ) ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ '' اَلْحَمْدُللہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام( تادمِ تحریر) َدنیا کے کم وبیش66 مُمالک میں پہنچ چکا ہے ۔
دعوتِ اسلامی کی یہ عظیم الشان خدمات بِلا شُبہ اس تحریک کے بانی وامیر حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی دامَت بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ کے لئے ثوابِ جاریہ کا ذریعہ ہیں ۔ جیسا کہ شرفِ ملت،اُستاذُ الْعُلَماء حضرت علامہ مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی لکھتے ہیں:'' حدیث شریف میں ہے :
مَنْ اَحْیَا سُنَّتِیْ بَعْدَ مَا اُمِیْتَتْ فَلَہٗ اَجْرُ مِائَۃِ شَہِیْدٍ
یعنی :جس شخص نے ہماری ایسی سنّت کو رائج کیا جسے ترک کردیا گیا ہواس کیلئے سو شہیدوں کا ثواب ہے۔اس حدیثِ مبارَک کی روشنی میں اندازہ کیجئے کہ امیرِدعوتِ اسلامی، حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے مبلغین کو کتنے شہیدوں کا ثواب ملے گا؟ جن کی مساعی جمیلہ سے لاکھوں افراد نہ صرف نمازی بن گئے ہیں بلکہ سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سنّتوں پر عمل پیرا ہوگئے ۔

    اِس کامیابی میں جہاں حضرت امیرِ دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی کی شب و روز کوشِشوں اور ان کے بیانات کا دَخْل ہے وہاں فیضانِ سنّت کا بھی بڑا عمل دخل ہے ،فیضانِ سنّت فقیر کے اندازے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والی کتاب ہے۔''(تقریظ بر فیضانِ سنّت)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
Flag Counter