Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
58 - 102
وادیوں سے آنسوؤں کے چشمے بہنے لگے ۔میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اپنے سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجا لیا ۔مَدَنی قافلے سے واپس آنے کے بعد میں نے بُرے دوستوں کی صحبت سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور میرے شب وروز دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول میں بسر ہونے لگے ۔پھر فیضانِ مُرشد کی بارش مجھ پر چھما چھم برسی اور میں نے جامعۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی کے شعبہ درسِ نظامی میں داخلہ لے لیا۔ 2000؁ میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں دستارِ فضیلت اپنے سر پر سجائی ۔ (تادمِ تحریر) مجھے جامعۃ المدینہ میں تدریس کرتے ہوئے تقریباً11سال ہوگئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن مشاورت میں رابطہ بالعلماء والمشائخ کی ذمہ داری بھی ملی ہوئی ہے ۔
دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم 

اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ (عزوجل) میری جھولی بھر دے
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ مَدَنی قافلے میں سفر کی برکت سے فلم بینی کا شوقین نوجوان، دینی کتب کے مطالعے کا شوقین بن گیا اور نہ صرف عالِم بلکہ دوسروں کو علمِ دین سکھانے والا بن گیا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter