دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے دینی کُتُب کے مطالعہ کا شوق ہوا ۔ پھر میرا درسِ نظامی کرنے کا ذہن بنا ۔ چُنانچہ میں نے 1999ء میں جامعۃ المدینۃ فیضان مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں داخلہ لے لیا ۔ 2006ء میں فارغ التحصیل ہوا اوردعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں دستار بندی کا شرف پایا ۔(تادمِ تحریر) ایک مسجد میں امامت کے منصب ساتھ ساتھ مجھے ذیلی سطح پر مدنی انعامات کی ذمہ داری بھی ملی ہوئی ہے ۔علاوہ ازیں میں دعوتِ اسلامی کے ادارے المدینۃ العلمیۃ میں علمی وتحقیقی کاموں میں مصروف ہوں ۔