مدینۃ الاولیاء ملتان کے ایک اسلامی بھائی محمد ذوالفقار العطاری المدنی (عمر تقریباً 28سال) کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ ہمارا گھرانا سُنِّی تو تھا مگر عقائد کے بارے میں ضروری معلومات نہ ہونے کی وجہ سے میرے دو بھائی بدمذہبوں کے چُنگل میں پھنس گئے ۔ میں بھی ڈانوں ڈول ہونے لگا ۔ کمزور پڑتا دیکھ کر تبلیغ ِ دین کے نام پربدمذھب لوگ میرے گھر آدھمکے اور ہمیں ورغلانا شروع کردیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پے کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے کہ آپ کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک مبلغ نے مجھ پر اِنفرادی کوشش کی اور مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے یومِ تعطیل اعتکاف میں شرکت کی دعوت دی جس پر لَبَّیْک کہتے ہوئے میں یومِ تعطیل اعتکاف میں شریک ہوا ۔ پھر انہوں نے مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔پہلی بار تو میں نے معذرت کر لی مگر ان کے بار بار دعوت دینے پر میں نے اُن سے کہا : مجھے ایک پوشیدہ بیماری ہے (جواَب