Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
53 - 102
میں اللہ تعالیٰ نے بہت تاثیر عطا فرمائی ہے ۔آپ دامت برکاتہم العالیہ کے سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات کوسننے والوں کی محویّت کا عالم قابل ِ دید ہوتا ہے ۔ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بین الاقوامی اور صوبائی سطح کے اجتماعات میں بیک وقت لاکھوں مسلمان آپ کے بیان سے مستفیض ہوتے ہیں، بذریعہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ 'بیان سننے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ آپ کے بیانات بذریعہ کیسٹ گھروں،دکانوں، مساجد،جامعات وغیرہ میں بھی نہایت شوق سے سنے جاتے ہیں ۔بیانات کی ان کیسیٹوں اور سی ڈیز(CDS) کو مکتبۃ المدینہ شائع کرتا ہے ۔ آپ کا اندازِبیان بے حد سادہ اور عام فہم اورطریقہ تفہیم ایسا ہمدردانہ ہوتا ہے کہ سننے والے کے دل میں تاثیر کا تیر بن کر پیوست ہوجاتا ہے ۔ لاکھوں مسلمان آپ کے بیانات کی برکت سے تائب ہوکر راہِ راست پر آچکے ہیں ۔ہمیں بھی چاهئے کہ اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے بیانات کے کیسٹ اور VCD,S دیکھنے اور سننے کی ترغیب دِلائیں بلکہ سننے کی درخواست کرکے اُس کو بیان کی کیسیٹ پیش کردی جائے ،اور وہ سن لے تو واپَس لے کر دوسری دی جائے ۔ اور جہاں تک ممکن ہو بیان کی کیسیٹیں دیکر بدلے میں اُن سے گانوں کی کیسٹیں لیکر ڈب کروا کر مزید آگے بڑھادینی چاہیں،اِس طرح کچھ نہ کچھ گناہوں بھری کیسٹوں کا اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خاتِمہ ہوگا ۔ 

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس بہار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مُرشِد کے فرمان پر اپنی خواہش قُربان کرنے والے کے کامیابی قدم چُومتی ہے ۔اعلیٰ