| فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ،میری مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے مجھے کیا کچھ نہیں دیاہے بس اتنا سمجھ لیجئے کہ میں فرشِ ذِلّت پر اوندھے منہ پڑا خاک چاٹ رہا تھا ، میرے مُرشِد نے مجھے وہاں سے اٹھا کرتختِ عزت پر لابٹھایا ہے ۔
خاک مجھ میں کمال رکھا ہے مُرشدی نے سنبھال رکھا ہے
الحمدللہ عزوجل میرے وہ گھر والے جوپہلے مجھے درسِ نظامی کی اجازت دینے کے لئے تیّار نہیں تھے آج میری سعادتوں پر رشک کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مجھے ، میرے اہلِ خانہ ،میری آنے والی نسلوں کوشیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی غُلامی اور دعوتِ اسلامی پر اِستقامت اور بروزِ محشر ان کی شفاعت نصیب فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
گرپَڑ کے یہاں پہنچا،مر مر کے اسے پایا چھُوٹے نہ الہٰی !اب سنگِ درِ جاناناں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ درسِ فیضانِ سنّت سے متاثر ہوکر مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے والا وہ نوجوان جس نے اپنی آنکھوں میں دنیاوی طور پر'' بڑا افسر ''بننے کے خواب سجا رکھے تھے ، دینی افسر (یعنی عالِم ) بن گیا۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے انقلابی بیان ''قبر کی پہلی رات '' نے اُس نوجوان کی زندگی کا رُخ تبدیل کردیا اور وہ عطّار ی بن کر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں مصروف ہوگیا ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ!شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی زبان