Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
42 - 102
دل ودماغ میں ہلچل مچ گئی اور میں نے عالِم بننے کا ذہن بنا لیا ۔ میڑک کے بعد 1998ء میں درسِ نظامی (عالِم کورس)کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ (گودھرا کالونی باب المدینہ کراچی) میں داخلہ لے لیا ۔پڑھنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام بھی کرتا مثلاًفیضانِ سنّت کا درس دیتا، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرتا، مدنی قافلوں میں سفر کرتا وغیرھا ، میں اپنے ذیلی حلقے کا نگران بھی تھا ۔ اپنے میٹھے میٹھے مُرشدشیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے فیضان سے میں نے 2004ء میں درسِ نظامی مکمل کیا ۔پھر تقریباً دوسال تک جامعۃ المدینہ (باب المدینہ کراچی)میں شرفِ تدریس حاصل رہا ۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی غُلامی کے صدقے (تادمِ تحریر)میں دعوتِ اسلامی کی پاکستان انتظامی کابینہ وباب المدینہ مشاورت کے ساتھ ساتھ کئی مجالس مثلاً مجلس جامعۃ المدینہ ،مجلس داراالافتاء مجلسِ مالیات ، مجلس الیکٹرانک میڈیا کا رُکن اورتمام جامعات المدینہ (للبنین) کے شعبہ تعلیمی اُمور کاخادِم(نگران) اور پاکستان بھرکے دارالافتاء اہلسنّت کاناظم ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے اپنے والد صاحب کی انفرادی کوشش سے فیضانِ سنت سے علمِ دین کے فضائل پڑھ کر عالِم بننے والے اسلامی بھائی کی بہار ملاحظہ فرمائی ۔ ہمیں بھی چاهئے کہ اپنی اولاد اور دیگر عزیز اقارب پر انفرادی کوشش کر کے انہیں دعوتِ اسلامی سے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے کی ترغیب دیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter