| فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
برکاتہم العالیہ نے میرے سر پر دستارِ فضیلت کے طور پر سبز سبز عمامہ شریف باندھا ۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے فیضان کے صدقے آج میں پاکستان انتظامی کابینہ اور حیدرآباد مشاورت کے ساتھ ساتھ مجلس جامعۃ المدینہ ،(صوبائی سطح کی)مجلس اجارہ کا رُکن اور ڈویژن سطح پر مَدَنی انعامات کا بھی ذمہ دار ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(9)فیضانِ سنّت پڑھ کر عالِم بننے کا جذبہ ملا
مدینۃ الاولیاء (ملتان )کے ایک اسلامی بھائی محمد اسد رضاالعطاری المدنی (عمر تقریباً26 سال)کا بیان کچھ یوں ہے :میں نے جب ہوش سنبھالا گھر میں سنّتوں بھرا ماحول پایا ۔ میرے والِد محترم (جو تادمِ تحریر پاکستان انتظامی کابینہ (دعوتِ اسلامی)کے رُکن بھی ہیں۔) دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے ۔ گھر والوں نے بچپن ہی سے میرے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا دیااور میں دامنِ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے وابستہ ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔ یوں میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول ہی پروان چڑھا۔ ہمارے خاندان میں کئی لوگ (دُنیوی اعتبار سے )اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بڑے عہدوں پر فائز تھے ،چُنانچہ میرا ذہن بھی ایسا ہی کچھ بننے کا تھا ۔ جب میں نویں کلاس میں تھا میرے والِد صاحِب نے مجھے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی سنّتوں بھرے تالیف فیضانِ سنّت سے نیکی کی دعوت کے باب میں سے علم وعلماء کے فضائل پڑھنے اور یاد کرنے کا حُکم دیا ۔ جب میں نے اِن فضائل کو پڑھا میرے