Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
39 - 102
زندگی ہے۔ خدا نخواستہ یہ مدنی ماحول نصیب نہ ہوتا تو شایدجہالت کے گھپ اندھیرے میری زندگی ہوتے( العیاذ باللہ عَزَّوَجَلَّ )
        اسی ماحول نے ادنی کو اعلیٰ کر دیا دیکھو 

        اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا پیارا ہے ۔ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرہ کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے نیز مَدَنی کاموں کی بہاریں بھی آپ کے سامنے ہیں۔ جس طرح دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی بَرَکت سے بعضوں کی دُنیوی مصیبت رخصت ہو جاتی ہے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِسی طرح تاجدارِ رسالت، شَہنْشاہِ نُبُوَّت ، سراپا رحمت، شفیعِ امّت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شَفاعت سے آخِرت کی آفت بھی راحت میں ڈھل جائیگی۔ ؎
ٹوٹ جائیں گے گنہگاروں کے فوراً قیدو بند

حشر کو کھل جائے گی طاقت رسول اللہ کی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (8) خیرخواہی کی برکتیں
    باب الاسلام کے مشہور شہر حیدر آباد کے مقیم اسلامی بھائی محمد نعمان رضا
Flag Counter