میں جون 1996 میں اپنے نگران کے ساتھ باب المدینہ کراچی آیا(اللہ تعالیٰ ان کی مساعی کو قبول فرمائے )اور جامعۃ المدینہ (گودھرا کالونی نیوکراچی باب المدینہ کراچی) میں داخلہ لے لیا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے مرشد پاک امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے طُفیل یہ کورس مکمل کیااور آپ دامت برکاتہم العالیہ ہی کے مبارک ہاتھوں سے دستارِ فضیلت اپنے سر پر سجائی ۔اس کے بعد تخصص فی الفقہ(یعنی مُفتی کورس) کیا۔یوں میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی عطا ،اس کے پیارے حبیب ،حبیبِ لبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی نگاہ کرم، اپنے مرشد ِ کریم شیخ طریقت امیر اہل سنتدامت برکاتہم العالیہ کے فیضان اور اپنے اساتذہ کرام دامت فیوضھم کی شفقتوں کی برکتوں کو پاتا ہوا تادمِ تحریر 5 سال سے جامعۃ المدینہ میں(منتہی درجات،دورہ حدیث شریف اورتخصص فی الفقہ کی کتب کی) تدریس اور دار الافتاء اہل سنت (نورالعرفان سید معصوم شاہ بخاری مسجد،نزدپولیس چوکی باب المدینہ کراچی) میں فتوی نویسی کی خدمت کر رہا ہوں۔ علاوہ ازیں تصنیف و تالیف کا بھی سلسلہ ہے۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ آج دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتوں کی وجہ سے میں عقل و شعور کی وادیوں کا مسافر ہوں، قراٰن و سنت کا نور میرا رہبر ہے، شریعت مطہرہ کا سیکھنا سِکھانا اورترویج و اشاعت ہی میری