مجھ سمیت دیگر شرکاءِ درس سے کہنے لگے کہ چونکہ میں دُور سے آتا ہوں ،کبھی غیر حاضری بھی ہو جاتی ہے، اس لئے اگر آپ لوگ بھی درس کا طریقہ سیکھ لیں تو بہت مُفید رہے گا کہ اگر میں کسی دن نہ پہنچ پاؤں تو درس کا ناغہ نہ ہو ۔تجویز معقول تھی لہٰذا سب تیار ہوگئے اورمجھ سمیت تقریبا 4 افراد نے درس کا طریقہ سیکھنا شروع کیا ۔کچھ ہی دِن بعد وہ اسلامی بھائی کسی وجہ سے نہ آسکے ۔ مسجد میں فیضان سنت بھی موجود نہیں تھی لیکن گزشتہ روز دُرُود پاک کی فضیلت پر درس میں جو واقعہ بیان ہوا تھا وہ مجھے اچھی طرح یاد تھا ۔میں ہمت کر کے کھڑا ہوا اور وہی حِکایت سُنا کرزندگی کا پہلا بیان کرنے کی سعادت حاصل کی۔کچھ دنوں بعد فیضان سنت بھی دستیاب ہو گئی ۔جب کبھی وہ اسلامی بھائی درس کے لئے نہ پہنچ پاتے تو میں درس دیا کرتا۔ وہ مبلغ اسلامی بھائی درس کے بعد وہیں بیٹھ کر ہم پر مختلف مَدَنی کاموں میں حصہ لینے کے لئے انفرادی کوشش کیا کرتے اور ہمیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بارے میں بھی بتایا کرتے ۔(اللہ تعالیٰ انہیں دونوں جہاں میں آباد رکھے۔)