فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
نے کس طرح ایک ہیرے کو ایسا چمکایا کہ وہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شورٰی کا رُکن بن کر نُورِ امیرِ اہلسنّت سے جگمگانے لگا ! اس میں کوئی شک نہیں کہ صُحبت ضَرور رنگ لاتی ہے، اچّھی صُحبت اچّھا اور بُری صُحبت بُرا بناتی ہے ۔ لہٰذا ہمیشہ عاشِقانِ رسول کی صُحبت اختیار کرنی چاہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(7) خوابِ غفلت سے جگا دیا
بابُ الاسلام(سندھ )کے ایک اسلامی بھائی علی اصغرالعطاری المدنی (عمرتقریباً 29سال) کا بیان ہے:یہ 1992 کی بات ہے جب میں اپنے آبائی شہر ''جُھڈّ و'' کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں نویں کلاس کا طالب ِ علم تھا ۔ میرے کردار میں ہونے والی تبدیلی اسکول کے اساتذہ اور طلباء کے لئے حیرت کا باعث تھی کہ وہ سب حیران تھے کہ اچانک اس لڑکے کا لب و لہجہ، طور طریقہ ،گفتار و کردار سب کس طرح تبدیل ہو گیا ہے؟ان کی حیرانگی کا باعث یہ تھا کہ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میں گناہوں بھری زندگی ترک کر کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو چکا تھا۔
میرے مدنی ماحول میں آنے کا راستہ کچھ اس طرح بنا کہ میرے والِد صاحب مسجد میں نَماز پڑھنے جاتے تومیں بھی ساتھ چلا جاتا ۔وہاں مغرب کی نماز کے بعدسبز عمامے والے ایک اسلامی بھائی فیضان سنت کا درس دینے کے لئے آیا کرتے تھے۔اس وقت ہمارے شہر میں گنتی کے چند اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے ۔میں بھی ان کے درس میں بیٹھ جاتا تھا۔ ایک دن درس دینے کے بعد وہ