فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ! اِنفِرادی کوشِش سے کتنا فائدہ ہوتا ہے !تین اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش سے سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے والے یہ نوجوان اسلامی بھائی نہ صرف عالِم بلکہ ترقی کرتے کرتے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شورٰی کے رُکن بن گئے ۔ لھٰذا ہر مسلمان پر اِنفِرادی کوشِش کرنا اور ا ن کو نَمازوں کی دعوت دینا چاہے ۔کیا معلوم ہمارے چند الفاظ کسی کی آخرت سنوارنے کا وسیلہ بن جائیں ۔ اجتِماع وغیرہ کیلئے اگر بس یا ویگن میں آئیں تو ڈرائیور و کنڈیکٹر کو بھی شرکت کی درخواست کرنی چاہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(6) رُکن شورٰی بن گئے
گلزارِ طیبہ(سرگودھا،پنجاب)کے ایک اسلامی بھائی محمد عقیل العطاری المدنی (عمرتقریباً 30سال) کا بیان کچھ یوں ہے:میں نے 1994 میں میڑک کا امتحان پاس کیا تو والدِ محترم نے درسِ نظامی کرنے کا حُکم دیا ۔ چنانچہ میں نے ایک سُنی دارالعلوم میں داخلہ لے لیا۔ وہاں میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ چند اسلامی بھائیوں سے ہوئی ۔ وہ اُسی دارالعلوم میں پڑھتے تھے ۔ ان کے حُسن اخلاق اور ملنساری نے مجھے بہت متأثر کیا ۔ اُن کی ترغیب پر میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوا ۔ وہاں کی پاکیزہ فضا اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات نے سونے پہ سہاگہ کا کام کیا ۔ میں بھی فیضانِ سنّت کا درس دینے اور سُننے کی سعادت پانے لگا ۔ ہر پندرہ دن بعد گھر آتا تو اسلامی بھائیوں سے مُلاقات کے