فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی رضوی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے ذریعے مرید ہوکر''عطاری'' بن گیا۔میں کم و بیش8سال مدرسۃالمدینہ (بالغان) میں قرآن پاک صحیح مخارج کے ساتھ پڑھانے کی سعادت پاتا رہا۔اس دوران میں نے دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں بھی شرکت کی اور نیکیوں کی مزید رغبت پائی ۔میں نے 1996 میں درسِ نظا می کرنا شروع کر دیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 2003 میں فارغ التحصیل ہوا۔اس دوران فتویٰ نویسی کی بھی تربیت لے چکا تھا۔پیر و مرشد کی شفقت سے مجلس تحقیقاتِ شرعیہ کے رُکن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینے کے ساتھ دارالافتاء اہلسنّت(کنزالایمان) میں تادمِ تحریر بطورِمُفتی و مصدِّق خدمتِ افتاء کی سعادت حاصل ہے۔
مقبول جہاں بھرمیں ہو دعوتِ اسلامی صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے مدرسۃ المدینہ (بالغان) پڑھاتے پڑھاتے توجہ ِ مُرشِد کی برکت سے کالج میں پڑھنے والے مذکورہ اسلامی بھائی مفتی ومصدِّق بن گئے ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قراٰنِ پاک کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے مختلف مساجد وغیرہ میں عُمُوماََبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃالمدینہ بالغان کی ترکیب ہوتی ہے۔ جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے