ہی وہ مردِ قلندر ہیں جن کی مجھے تلاش تھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ان کے ذریعے سلسلہ قادِرِیہ رضویہ میں داخل ہوکر ''عطاری'' بن گیا۔ مرشدِ کامل کی توجہ نے دل کی دُنیا ہی بدل ڈالی۔ میں نے والدین سے اجازت لے کر1994 میں درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) کیلئے داخلہ لے لیا اور غالباً2001 میں مجھے عالم کی سَنَد مِلی ،اس دوران فتویٰ نویسی کی بھی تربیت حاصل کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ پیر و مرشد امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے فیضان سے تقریباً 6سال سے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی میں(درس نظامی کے منتہی درجات ،دورہ حدیث شریف ، تخصص فی الفقہ اورتخصص فی الفنون میں ) تدریس کے فرائض انجام دے رہا ہوں اور دعوتِ اسلامی کی مجلس تحقیقاتِ شرعیہ میں بطورِ مفتی رُکنیت بھی حاصل ہے۔