Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
24 - 102
مسجد(حبیب کالونی) میں سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچا۔ وہاں کے مسحور کُن مَدَنی ماحول ،ذکرو نعت ، سنّتوں بھرے بیانات اور رقت انگیز دعا نے مجھے ایک نئی روحانی لذّت سے آشنا کیا۔اگلی جمعرات بھی میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوا مگر اس مرتبہ میں اکیلا نہیں تھا بلکہ دعوت دے کر کئی اسلامی بھائیوں کو ساتھ لے گیاتھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ میں مَدَنی ماحول کے قریب سے قریب تَر ہوتا چلا گیا ۔میرے جذبے اور کوشش کو دیکھتے ہوئے مجھے ''اِحاطہ شاہ نواز مسجد'' کا ذیلی نگراں بنادیا گیا۔مَدَنی کام کرنے کا سلسلہ جاری رہا یہاں تک کہ میں نے میٹرک کر لیا ۔ پھر میں کم و بیش ایک سال کیلئے اپنے گھر (چِیچہ وطنی)چلاآیا۔
    اپنے شہر میں بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی ترکیب رہی۔ ہر ماہ مَدَنی قافلے میں سفر اور روزانہ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا ایک بیان سُننے کی بَرَکت سے میرے شب و روز رضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ پانے کی کوششوں میں بسر ہونے لگے۔پھر میں نے کالج میں داخِلہ لے لیا۔ مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کے باوجود ابھی تک کسی کا مرید نہیں بنا تھا۔ میں کسی صاحبِ کرامت مردِ قلندر کی تلاش میں تھا۔ پھر جب مرکز الاولیاء (لاہور)میں مینار پاکستان میدان میں دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرااجتماع ہوا تو میں پہلی بار شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت ، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِرِی رضوی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی زیارت سے مشرف ہوا۔آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے نورانی چہرے پر نظر پڑتے ہی دل نے گواہی دی کہ یہ
Flag Counter