فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
بطورِ مُدرِّس خدمات سرانجام دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دارالافتاء اہلسنّت میں (بطورِ مفتی ومُصَدِّق )خدمتِ افتاء کا سلسلہ رہا ۔۱۴۲۸ھ میں ذاتی مجبوری کی بنا پر سردار آباد واپَسی ہوئی ۔تادمِ تحریر جامعۃ المدینہ (فیضان مدینہ سردار آباد) میں (منتہی درجات ودورۂ حدیث میں)تدریس کے ساتھ ساتھ دارالافتاء اہلسنّت (سردار آباد) میں (بطورِمفتی ومُصَدِّق ) دین کی خدمت کررہا ہوں ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے کس طرح مذکورہ مُفتی صاحب مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے ۔ اس لئے ہمیں بھی چاہیئے کہ سنّتوں بھرے اجتماع میں نہ صرف خود شریک ہوں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو دعوت دے کر بلکہ گھروں سے بلا کرساتھ لیتے آئیں ۔اگر کوئی ہماری اِنفرادی کوشش سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا تو ہمارے لئے بھی ثوابِ جاریہ کا عظیم ذریعہ بن جائے گا ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ مَدَنی کام کے دوران شرعی احکامات کی پاسداری کرنے میں دنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں پوشیدہ ہیں جیسا کہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے جب مَدَنی مشورے میں شرعی حکم بیان کیا اور توبہ کی ترغیب دی تویہ اسلامی بھائی کس قدر متأثر ہوئے تھے ۔علاوہ ازیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے علم کے فضائل پر مشتمل بیان