Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
19 - 102
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ سنّتوں بھرے اجتماع سے متاثر ہوکر دعوتِ اسلامی سے وابَستہ ہونے والے مفتی محمد فاروق عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری اپنے کردار وعمل سے دوسروں کے لئے قابلِ رشک بن گئے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالِق ومالک عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اس طرح پہنچے کہ ان کے لئے آج بھی ایصالِ ثواب کا سلسلہ جاری ہے ۔ہمیں بھی چاہيے کہ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں نہ صرف خود پابندی سے شرکت کریں بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اجتماع کی دعوت پیش کریں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (2) اَمیرِ اہلسنّت کے پُر تاثیر بیان نے عالم بننے کا جذبہ دیا
    سردار آباد (فیصل آباد پنجاب)کے مُقیم اسلامی بھائی مفتی محمد قاسم عطّاری مدظلہ العالی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میں گھر کے قریب واقع ایک مسجد میں حفظ کا طالبِ علم تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مسجد میں جاکر باجماعت نمَاز پڑھنے کا معمول تو تھا مگر میرا سر عمامہ شریف سے خالی تھا ۔ میرے والد صاحب (جو کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے ) مجھے عمامہ شریف باندھنے اور سنّتوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتے مگر میرا ذہن نہ بن پاتا ۔ ایک مرتبہ والِد صاحِب مجھے اپنے ساتھ'' ہَجویری مسجد'' میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں لے گئے ۔میں وہاں پر ہونے والے سنّتوں بھرے بیان ،ذکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ ، رقّت انگیز دعا کے دوران شرکائے
Flag Counter