Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
18 - 102
اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ان کی آنکھوں میں گنبدِ خضریٰ کے نظارے کررہے تھے ۔
؎ مرشد کی آنکھوں سے روضے کو میں دیکھوں    

اور گنبدِ خضرا کے جلوے کومیں دیکھوں
    مفتی دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 2002ء میں تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن بنے اور تاحیات مجلس ِ شوریٰ میں شامل رہے ، اس کے ساتھ ساتھ آپ دعوتِ اسلامی کی مجلس تحقیقاتِ شَرْعِیَّہ ، مجلس ِ اِفتاء ، مجلسِ جامعات المدینہ، مجلس ِ اِجارہ ، مجلس مَدَنی مذاکرہ کے نگران اور مجلس مالیات ، مجلس برائے الیکٹرانک میڈیا ،مجلس مکتبۃ المدینہ، پاکستان انتظامی کابینہ ،باب المدینہ مشاورت کے رکن اور تخصص فی الفقہ(مفتی کورس ) کے استاذ بھی تھے۔اکثر فرمایا کرتے کہ:'' مجھے جو عزّت ملی میرے مرشد کا صَدَقہ ہے۔''
    ۱۸محرم الحرام ۱۴۲۷ھ بمطابق 17 فروری 2006ء جُمُعَہ کو بعد نَمازِ جمعہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
(اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)
امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے اس مَدَنی بیٹے کی نماز جنازہ پڑھائی اور اپنے ہاتھوں سے قبر میں اُتارا۔آپ کا مزارِ پُر انوار صحرائے مدینہ نزد ٹول پلازہ سپر ہائی وے باب المدینہ کراچی میں ہے ۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی  عليہ وسلم)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter