مفتی دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے شیخ ِ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ '' مدنی انعامات ''پر بھی پابندی سے عمل کیا کرتے تھے۔ان کے گھر والوں کا بیان ہے کہ جب کبھی رات کو کسی کام سے ان کے کمرے میں جانا ہواتو اکثر دیکھا جاتا کہ ان کے پاس مدنی انعام کا کارڈ ہوتا اور یہ اس پر نشان لگارہے ہوتے ۔باب المدینہ(کراچی)کی مجلسِ مدنی انعامات کے ذمّہ دار کا بیان ہے کہ مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا معمول تھا کہ ہر ماہ پابندی سے سب سے پہلے مدنی انعامات کا کارڈجمع کرواتے۔مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پابندی سے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیا کرتے تھے اور مکمل تَوَجُّہ کے ساتھ بیان وغیرہ سنا کرتے تھے ۔ اپنی زندگی کی آخری جُمَعْرَات بھی اجتماع میں شرکت کی اور ساری رات فیضان ِ مدینہ ہی میں رہے ۔مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تنظیمی کارکردگی بھی مثالی تھی ۔