(صحیح البخاری،الحدیث۶۴۱۶،ج۴،ص۲۲۳،دارالکتب العلمیۃ بیروت)
مفتی دعوتِ اسلامی علیہ رحمۃاللہ الغنی نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے کے بارے میں کچھ یوں بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ گلزارحبیب (سولجر بازار باب المدینہ کراچی )میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی تو وہاں کی جانے والی اِختِتامی رقّت انگیز دُعا سن کربَہُت مُتَأ ثِّر ہوا بس اس دعا کا انداز پسند آگیا ۔ اس کے بعد دعوتِ اسلامی کی منزلیں طے ہوتی چلی گئیں۔ ''الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ
آپ علیہ رحمۃاللہ الغنی نے1995ء میں درسِ نظامی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ(باب المدینہ کراچی ) میں داخلہ لیا ۔ درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد اپنے پیرو مُرشد شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں دستاربندی کا شرف پایا۔مفتی دعوتِ اسلامی علیہ رحمۃ اللہ الغنی نے فتویٰ نویسی کی تربیت