فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
گا۔ (اگلے صفحہ کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (۶)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۷)جہاں جہاں''اللہ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(۸) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا۔(۹)ہر بہار کے اختتام پردی گئی دعا،''اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو'' کا معمول بناؤں گا۔(۱۰)دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۱) اس حدیثِ پاک
''تَھَادَوْا تَحَابُّوْا''
ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔''
(مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، الحدیث: ۱۷۳۱)
پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ رسالہ خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔ (۱۲)(اپنے ذاتی نسخے کے)یادداشت والے صفحے پر اہم نکات لکھوں گا ۔ (۱۳)(اپنے ذاتی نسخے پر) عند الضرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔(۱۴)اس رسالے کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا۔ (۱۵)اگر کوئی شرعی غلطی ملی تو تحریر ی طور پر ناشر یا مصنف کو آگاہ کروں گا۔ (مؤلف وناشرین وغیرہ کو صرف زَبانی اَغلاط بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا ۔)
شعبہ اِصلاحی کتب ، مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ (دعوتِ اِسلامی)