فیضانِ امیرِ اہلسنّت |
اندر کشش واِنْبِساط اور ترغیب کا خزانہ سموئے ہوئے ہیں ۔ان میں سے ایک مَدَنی اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان ہے کہ'' دامنِ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہمُ العالیہ سے وابستہ ہونے کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئی کہ مجھ گنہگار کو اب تک 17مرتبہ میٹھے میٹھے آقا ،مَدَنی مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی زِیارت نصیب ہوچکی ہے ۔''
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِک
دعوتِ اسلامی کے علمی ،تحقیقی اور اشاعتیادارے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ کے شعبہ اِصلاحی کُتب نے امّت کی اصلاح و خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تَحت علمائے دعوتِ اسلامی کی بہاروں کو شائع کرنے کا قصد کیا۔چنانچہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی تاریخ وِلادت 26رمضان کی نسبت سے 26منتخب بہاروں پر مشتمل اس سلسلے کا پہلا رسالہ ''فیضانِ امیر اہلسنّت'' کے عنوان سے پیشِ خدمت ہے ۔
ہمیں چاہيے کہ اِس رِسالے کو پڑھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیں ،نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کافرمانِ عالیشان ہے :
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہo
مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ ''علماءِ دعوتِ اسلامی '' کے16 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ''16 نیّتیں'' پیشِ خدمت ہیں۔
(۱)ہر بارحَمْد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں