Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
11 - 102
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نہ صرف خُود عالِم ہیں بلکہ عالِم گَر بھی ہیں ۔ چُنانچہ آپ دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی علم دوستی اور اشاعتِ علمِ دین کی تڑپ کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیوکراچی کے علاقے مدرسۃ المدینہ (گودھرا کالونی بابُ المدینہ کراچی) کی دوسری منزل میں کھولی گئی۔امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اورمبلغینِ دعوتِ اسلامی کی حصولِ علم دین کی بھر پور ترغیب کے نتیجے میں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول ' راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں کے مسافر بنے وہیں کثیر تعداد نے باقاعدہ علمِ دین کے حُصول کے لئےجَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کا بھی رُخ کیا ۔ یوں دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی مزید شاخیں کھلتی چلی گئیں ۔ تادمِ تحریر جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی دنیا بھر میں بیسیوں شاخیں قائم ہوچکی ہیں،جن میں صرف پاکستان میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے 100 سے زائد جامعات ہیں ۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جہاں دیگر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ایمان افروز بہاریں (حکایات) ہیں ، وہیں علماءِ دعوتِ اسلامی کے بھی مَدَنی ماحول سے وابستگی کے کثیرواقعات ہیں جو اپنے
Flag Counter