Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
10 - 102
سرکارِ مدینہ صلی اللہ تَعَالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے سلام ارشاد فرمایا !
    بِسْمِ اللہِ الْرَحْمٰنِ الْرَحِیْم o
ایک شخص نے روضہ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پر حاضری دی اپنی طرف سے سلام پیش کیا پھر امیرِ اَہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس قادری رضوی دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی طرف سے سلام پیش کیا تو زندہ نبی ،جانِ جاں نبی ،جانِ جہاں نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ''میرا بھی اُنکو (یعنی امیر اہلسنّت کو)سلام کہنا۔
''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ
یہ عالم بیداری کی بات ہے ۔اور حضرت (یعنی امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ )سے متعلق رویائے صالحہ (یعنی اچھے خواب )بہت ہیں ۔
اَللّٰھُمَّ زِدْفَزِدْ وَاَدِمْ وَبَارِکْ فِیْہٖ....(والسلام )
رقمہ الفقیر محمد منظور احمد فیضی عفی عنہ غفر لہ خویدم الحدیث بجامعۃ المدینہ کراتشی ،۲۹ربیع الاول ۱۴۲۵ھ 

(10رَمَضَانُ الْمُبارَک (۱۴۲۷ھ2006)بروز بدھ دوپہرکم وبیش 1:00بجے اَحمد پور شرقیہ (پنجاب) میں علامہ فیضی صاحب کے صاحبزادگان سے جب مذکورہ واقعہ سے متعلق بات ہوئی تو انہوں نے اس کی تصدیق مع دستخط اس طرح فرمائی کہ یہ ایمان افروز واقعہ خود ہمارے والد بزرگوار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ہی ہے ۔نجی محفلوں میں بارہا وہ اپنے حوالے سے سنایا کرتے ورنہ اکثر عاجزی فرماتے ہوئے اپنے نام کے اظہار کے بجائے ''ایک شخص''کہہ کر خود کو چھپاتے ۔والد بزرگوار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے اگر کوئی امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے خلاف لَب کُشائی کی کوشش کرتا تو بَرمَلا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جلال کی کیفیت میں فرماتے ،خاموش رہو !میں نے امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کو سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہ میں بہت اچھی حالت میں دیکھا ہے ۔ ان کا بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میں کتنا بڑا مقام ہے یہ مجھے معلوم ہے ،تم لوگ نہیں جانتے ۔)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter