Brailvi Books

فیضانِ خواجہ غَریب نواز
3 - 30
نام وسلسلۂ نسب
آپرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کااسمِ گرامی حسن ہےاورآپ نَجیبُ الطرفین حسنی وحسینی سَیِّدہیں۔آپ کے القاب بہت زیادہ ہیں مگرمشہور ومعروف القاب میں مُعینُ الدین ،  خواجہ غریب نواز، سُلطانُ الہند،  وارثُ النبی اور عطائے رسول وغیرہ شَامل ہیں آپ کا سلسلہ ٔ نسب سَیِّدمُعینُ الدّین  حسن بن سَیِّدغیاثُ الدّین  حسن بن سَیِّدنجمُ الدّین طاہر بن سَیِّدعبدالعزیز ہے۔  (1) 
والدین کریمین 
آپرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والدِماجدسَیِّدغیاثُ الدّینرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   جن کا شمار”سنجر “کے اُمَراورُؤسا مىں ہوتاتھا اِنْتہائی مُتقی وپرہیز گاراورصاحبِ کرامت بُزرگ تھے ۔نیز آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى والدہ ماجدہ بھی اکثر اوقات عبادت و ریاضت میں مشغول رہنےوالی نیک سیرت خاتون تھیں۔ (2) جب حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ   ِتَعَالٰی عَلَیْہ پندرہ سال کی عُمر کوپہنچے تو والدِمُحترم کا وصالِ پُرملال ہوگیا۔وراثت میں ایک باغ اور ایک پَن چکی ملی آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے  اسی کو  ذریعہ معاش بنالیا اورخود ہی باغ کی نگہبانی کرتے اوردرختوں کی آبیاری فرماتے۔ (3) 



________________________________
1 -     معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ، ص۱۸ملخصاًوغیرہ 
2 -     اللہکے خاص بندےعبدہ، ص ۵۰۶ ، بتغیر
3 -     مرآۃ الاسرار،  ص۵۹۳، بتغیر