Brailvi Books

فیضان جمعہ
18 - 26
 رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنت نشان ہے:جو شخص بروزِ جُمُعہ یا شبِ جُمُعہ سُوْرَۃالدُّخَان پڑھے اس کے لیے اللہ عَزَّ وَجَلَّ جنت میں ایک گھر بنائے گا ۔ (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر ج۸ص۲۶۴ حدیث ۸۰۲۶ )ایک روایت ہے کہ اس کی مغفِرت ہو جائے گی ۔ (سُنَنِ تِرمِذی  ج ۴ ص۴۰۷حدیث ۲۸۹۸ )
ستّر ہزار فرِشتوں کا استِغفار
	امامُ الانصار ِوَ المُہاجِرین ،مُحِبُّ الْفُقَرائِ وَالْمَساکِینجنابِ رَحْمَۃٌ  لِّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ دِلنشین ہے :’’ جو شخص رات میں _  پڑھے تو صبح ہونے تک اس کے لیے ستّر ہزار فرِشتے اِستِغفار کریں گے ۔ ‘‘(سُنَنِ تِرمِذی ج۴ص۴۰۶حدیث ۲۸۹۷)	
سارے گناہ معاف
	حضرتِ سیِّدُنااَنَس بن مالِکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مَروی ہے، سلطانِ دو جہان، شَہَنشاہِ کون ومکان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے: جو شخص جُمُعہ کے دِن نَماز فَجْر سے پہلے تین با ر اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَوَاَتُوْبُ اِلَیْہِپڑھے اس کے گنا ہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ سے زِیادہ ہوں ۔ (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطّبَرانی ج۵ص۳۹۲حدیث۷۷۱۷ )
نمازِ جُمُعہ کے بعد 
اللہ تَبَارَکَ  وَ تَعَالٰی پارہ28 سُوْرَۃُ الْجُمُعَہکی آیت نمبر10میں ارشاد فرماتا ہے :