Brailvi Books

فیضان جمعہ
19 - 26
فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۱۰)
ترجَمۂ کنزالایمان:پھر جب نماز (جمعہ) ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور  اللّٰہ کا فضل تلاش کرو اور اللّٰہ کوبَہُت یا د کرواس اُمّید پر کہ فلاح پاؤ۔
 	صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولاناسیِّد محمد نعیم الدّین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیاس آیت کے تحت تفسیرخَزائنُ العِرفان میں فرماتے ہیں :اب(یعنی نَمازِجُمُعہ کے بعد) تمہارے لیے جائز ہے کہ مَعاش کے کاموں میں مشغول ہو یا طَلَبِ علم یاعِیادت ِمریض یا شرکت ِ جنازہ یا زِیارَتِ علماء یا اس کے مثل کاموں میں مشغول ہو کر نیکیاں حاصِل کرو۔
مجلسِ عِلم میں شرکت
	نَمازجُمُعہ کے بعد مجلسِ عِلم میں شرکت کرنامُستحَب ہے۔ چُنانچِہ حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت ِسیِّدُنا امام محمدبن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِیفرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا اَنس بن مالِکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکاقَول ہے:اس آیت میں (فقط) خرید وفروخت اور کسب ِدُنیا مرادنہیں بلکہ طَلَبِ علم، بھائیوں کی زِیارت،بیماروں کی عِیادت ، جنازے کے ساتھ جانا اوراس طرح کے کام ہیں ۔ (کِیمِیائے سَعادَت ج۱ص۱۹۱)
	میٹھے میٹھے اسلا می بھا ئیو !ادائیگیٔجُمُعہ واجِب ہونے کے لئے گیارہ شرطیں ہیں ان میں سے ایک بھی مَعدُوم(کم) ہو تو فرض نہیں پھر بھی اگر پڑھے گا تو ہو جائے گا بلکہ