(مِراٰۃ ج ۲ ص۳۲۵) دُعا کی نیّت سے دُرود شریف بھی پڑھ سکتے ہیں کہ دُرُود پاک بھی عظیم الشّا ن دُعا ہے۔افضل یہ ہے کہ دونوں خطبوں کے درمیان بغیرہاتھ اُٹھائے بلا زَبان ہِلائے دل میں دُعا مانگی جائے۔
ہرجُمُعہ کو ایک کروڑ44 لاکھ جہنَّم سے آزاد
سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ نَجات نشان ہے: جُمُعہ کے دن اور رات میں چوبیس گھنٹے ہیں کوئی گھنٹا ایسا نہیں جس میں اللّٰہ تعالٰی جہنَّم سے چھ لاکھ آزاد نہ کرتا ہو، جن پر جہنَّم واجِب ہو گیا تھا۔(مُسْنَد اَبِی یَعْلٰی ج۳ص۲۹۱۔۲۳۵حدیث۳۴۲۱،۳۴۷۱)
عذابِ قَبر سے محفوظ
تاجدارِ مدینۂ منوَّرہ ،سلطانِ مکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا: جو روزِ جُمُعہ یا شبِ جُمُعہ (یعنی جُمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب) مرے گا عذاب قَبْر سے بچا لیا جا ئے گااور قِیامت کے دن اِس طرح آ ئے گا کہ اُس پر شہیدوں کی مُہرہو گی۔(حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۳ص۱۸۱حدیث۳۶۲۹)
جُمُعہ تا جُمُعہ گناھوں کی مُعافی
حضرتِ سیِّدُناسَلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے، سلطانِ دوجہان، شَہَنشاہِ کون ومکان، رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے:جو شخص جُمُعہ کے دن نہائے اور جس طہارت( یعنی پاکیزگی) کی استِطاعت ہو کرے اور تیل لگائے اور