Brailvi Books

فیضان جمعہ
12 - 26
 گھر میں جو خوشبو ہو ملے پھر نَماز کو نکلے اور دو شخصوں میں جُدائی نہ کرے یعنی دو شخص بیٹھے ہوئے ہوں اُنھیں ہٹا کر بیچ میں نہ بیٹھے اور جو نَماز اُس کے لئے لکھی گئی ہے پڑھے اور امام جب خطبہ پڑھے تو چپ رہے اُس کے لئے اُن گناہوں کی، جو اِس جُمُعہ اور دوسرے جُمُعہ کے درمیان ہیں مغفِرت ہو جا ئے گی ۔ (صَحیح بُخاری ج۱ص۳۰۶حدیث۸۸۳)
200 سال کی عبادت کا ثواب
	حضرتِ سیِّدُناصِدّیقِ اکبر و حضرتِ سیِّدُناعمران بن حصین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ تاجدارِ مدینۂ منوَّرہ ، سلطانِ مکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اِرشاد فرمایا: جو جُمُعہ کے دن نہائے اُس کے گناہ اور خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جب چلنا شروع کیا تو ہر قدم پر بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر ج۱۸ص۱۳۹حدیث ۲۹۲) اور دوسری روایت میں ہے :ہر قدم پر بیس سال کاعمل لکھا جاتا ہے اور جب نَماز سے فارغ ہو تو اُسے دو سو برس کے عمل کا اجر ملتا ہے۔(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۲ص۳۱۴ حدیث ۳۳۹۷)
 مرحوم والِدَین کو ہر جُمُعہ اعمال پیش ہوتے ہیں 
	دو عالم کے مالِک و مختار، مکّی مَدَنی سرکار، محبوبِ پرورد گار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اِرشاد فرمایا: پیر اور جُمعرات کواللّٰہعَزَّوَجَلَّکے حضور اعمال پیش ہوتے ہیں اور انبیائے کرام علَیھمُ السَّلام اور ماں باپ کے سامنے ہر جُمُعہ کو۔وہ نیکیوں پر خُوش ہوتے ہیں اور ان کے چہروں کی صفائی و تابِش(یعنی چمک دمک) بڑھ جاتی ہے ، تواللّٰہ سے ڈرو اور اپنے وفات پانے والوں کو اپنے گناہوں