(6)…چھٹانکاح اور اس سے اولاد:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا چھٹا نکاح حضرت سیدتنا اُمّ حکیم بنت حارث بن ہشام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ہوا۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا فتح مکہ کے موقع پر اسلام لے آئی تھیں اور حضرت سیِّدُنا عکرمہ بن ابی جہل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی زوجیت میں تھیں ۔جب حضرت سیِّدُنا عکرمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکو عہدِ صدیقی میں جنگ یمامہ میں شہادت نصیب ہوئی تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے نکاح فرمایا۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی والدہ کا نام’’حضرت سیدتنا فاطمہ بنت ولیدرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ‘‘(1)ہےاور آپ حضرت سیِّدُنا خالد بن ولید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی بھانجی ہیں ۔ ان سے ایک بیٹی ـفاطمہ بنت عمر پیدا ہوئیں ۔(2)
(7)…ساتواں نکاح اور اس سے اولاد:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا ساتواں نکاح حضرت سیدتنا عاتکہ بنت زید بن عمرو بن نفیل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ہوا۔بعض روایات میں آپ کا نام عائشہ بھی آیا ہے۔پہلے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن ابو بکر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے نکاح میں تھیں ،ان کی شہادت کے بعدامیرا لمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے آپ سے نکاح فرمایا۔ ان سےایک بیٹے حضرت سیِّدُنا عیاض بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہپیدا ہوئے۔(3)
(8)… آٹھواں نکاح اور اس سے اولاد:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا آٹھواں نکاح حضرت سیدتنا سعیدہ بنت رافع بن
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ایک روایت میں یوں بھی ہے کہ حضرت سیدتنا فاطمہ بنت ولید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے نکاح فرمایا تھا، لیکن علامہ ابن حجر عسقلانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی اور علامہ ابن اثیر جزری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کے نزدیک یہ روایت درست نہیں ۔ الاصابۃ، فاطمۃ بنت ولید، ج۸، ص۲۷۸، الرقم:۱۱۶۱۴، اسد الغابۃ، فاطمۃ بنت ولید، ج۷، ص۲۵۱۔
2…طبقات کبریٰ ،تسمیۃ النساء المسلمات۔۔۔الخ،ج۸، ص۲۰۵، البدایہ والنھایۃ،ج۵، ص۲۱۹۔
3…طبقات کبری،تسمیۃ النساء المسلمات۔۔۔الخ، ج۸، ص۲۰۸۔
الاصابۃ، عاتکۃ بنت زید بن عمرو، ج۸، ص۲۲۸، الرقم:۱۱۴۵۲۔