Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
78 - 831
(1)…پہلا نکاح اور اس سے اولاد:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا پہلا نکاح حضرت سیدتنا زینب بنت مظعون رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ‘‘سے ہواجو حضرت سیِّدُنا عثمان بن مظعون، حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مظعون اور حضرت سیِّدُنا ابو عمرو قدامہ بن مظعون رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی سگی بہن ہیں  ۔ان کی کنیت ’’اُم عبد اللہ بن عمر‘‘ہے، ان کو ’’ریطہ بنت مظعون ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  سے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی لاڈلی شہزادی اور تمام مسلمانوں   کی ماں   حضرت سیدتنا حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ، حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاور حضرت سیِّدُنا عبدالرحمن اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہپیدا ہوئے۔(1)
(2)…دوسرا نکاح اور اس سے اولاد:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا دوسرا نکاح حضرت سیدتنا جمیلہ بنت ثابت بن اقلح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاسےہوا۔زمانہ جاہلیت میں   آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا نام ’’عاصیہ‘‘ تھا حسن اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے تبدیل فرماکر’’جمیلہ ‘‘ نام رکھ دیا۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے بیعت ہونے کاشرف بھی حاصل ہوا۔ان سے صرف ایک بیٹے حضرت سیِّدُنا عاصم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہپیدا ہوئےاسی وجہ سے حضرت جمیلہ بنت ثابت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو’’اُمّ عاصم ‘‘ بھی کہاجاتا ہے، جو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کنیت ہے۔(2) 
ایک اہم وضاحت:
بعض روایات میں   یہ ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ایک بیٹی ’’عاصیہ بنت عمر‘‘ تھیں   جن کا نام رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تبدیل فرمایا تھا۔ علامہ ابن حجر عسقلانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الاصابۃ، کتاب النساء، زینب بنت مظعون، ج۸، ص۱۶۳، الرقم: ۱۱۲۵۶،عبدالرحمن بن اکبر۔۔۔الخ، ج۴، ص۲۸۵، الرقم:۵۱۸۹۔
2…طبقات کبری، ومن النساء۔۔۔الخ، ج۸، ص۲۶۰، الاستیعاب، جمیلۃ بنت ثابت، ج۴، ص۳۶۵،  الاصابۃ،جمیلۃ بنت ثابت، ج۸، ص۶۷، الرقم:۱۰۹۸۹۔