المؤمنین (2) وزیرِ رسالت مآب (3)آسمانِ صحابیت کے دَرَخشاں ماہتاب (4) نظامِ عدل کے روشن آفتاب (5)حامیٔ دینِ متین (6) ناصرِ دینِ مبین (7) محسنِ اُمّت (8) گوہرِ نایاب (9) فیضانِ نبوت سے فیض یاب (10) خلیفۂ رسالت مآب (11) بارگاہِ نبوت سے فیض یاب (12) آسمانِ رِفعت کے دَرَخشاں ماہتاب (13) مُحِبُّ الْمُسْلِمِیْن (14) غَیْظُ الْمُنَافِقِیْن (15) اِمَامُ الْعَادِلِیْن (16) مُتَمِّمُ الْاَرْبَعِیْن (17) فاتحِ اعظم (18) وزیرِ شہنشاہِ نبوت (19) رکنِ قصرِ ملت (20) جانشینِ رسولِ مقبول (21) گلشنِ صحابیت کے مہکتے پھول (22) جانشینِ پیغمبر (23) وزیرِ نبی اَطہر (24) منبعِ علم وہنر (25) نگاہِ نبوت سے فیض یافتہ(26) بارگاہِ رسالت سے تربیت یافتہ (27) مدعائے رسول (28) رفیقِ رسول (29) مُشِیْرِ رَسُوْل (30) جانثارِ رسول (31) محبوبِ جنابِ صادق وامین (32) سَیِّدُالْخَائِفِیْنْ (33) کرامت وعدل کی اعلی مثال (34) صاحبِ عظمت وجلال (35) حُجَّۃُ اللہِ عَلَی الْعَالَمِیْن (36) وزیرِ سَیِّدُ الْمُرْسَلِیْن (37) اللہ1 اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے (38) آسمانِ ہدایت کے چمکتے دمکتے ستارے (39) دکھی دل کے سہارے (40) غلامانِ مصطفےٰ کی آنکھوں کے تارے ۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فاروقِ اعظم کی پیدائش اور جائے پرورش
فاروقِ اعظم کی پیدائش :
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ عام الفیل کے تیرہ سال بعد پیدا ہوئے ، یوں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی تاریخ ولادت ۵۸۳ عیسوی تقریباً ۴۱سال قبل ہجرت ہے۔حضرت سیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ عام الفیل کے ڈھائی سال بعد پیدا ہوئے یوں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عمر میں تقریباً ساڑھے دس سال چھوٹے ہیں اور سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم چونکہ عام الفیل کے سال دنیا میں تشریف لائے یوں آپ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عمر میں تقریباً تیرہ سال چھوٹے ہیں ۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…کرامات فاروقِ اعظم از امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ۔
2…اسد الغابۃ، عمر بن خطاب، ج۴، ص۱۵۷ماخوذا۔