آتے ہیں ۔(1)
امام المنطق علامہ فضل اما م خیر آبادی فاروقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی :
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا سلسلۂ نسب ۳۳واسطوں سےامیرالمومنین حضرت سیِّدُنا عمر بن الخطاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جاملتا ہے۔آ پ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے نامور شاگردوں میں حضرت صدر الدین آزردہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور آپ کے فرزند علامہ فضل حق خیر آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ‘‘ہیں ۔(2)
امام المنطق علامہ فضل حق خیر آبادی فاروقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی :
علامہ محمد فضل حق خیر آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی حضرت علامہ مولانا فضل امام خیر آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِیکے فرزندارجمند تھے۔چار ماہ کے قلیل عرصے میں قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد صرف ۱۳سال کی چھوٹی سی عمر میں فارغ التحصیل ہو کر کئی علوم میں تبحر حاصل کرلیا ۔منطق وفلسفہ ودیگر علوم عقلیہ میں کمال ادراک رکھنے کے ساتھ ساتھ نہایت فصیح وبلیغ اورنظم ونثر دونوں میں کلام کرنے کے ماہر تھے۔(3)
شاہ عبدالرحیم دہلوی فاروقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی :
حضرت شاہ عبدالرحیم محدث دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (متوفی۱۱۳۱ھ)حضرت شمس الدین فاروقی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی اولاد میں سے ہیں ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۱۰۵۴ہجری کو پیدا ہوئے، علوم عقلیہ ونقلیہ کے جامع تھے۔ساری زندگی درس و تدریس سے وابستہ رہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ۷۷ سال کی عمر میں وفات پائی۔(4)
شاہ ولیاللہ محدث دہلوی فاروقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی :
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کنیت ’’ابو الفیاض ‘‘لقب ’’قطب الدین‘‘ہے۔آپ کا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المسوی شرح موطا،ج۱، ص۵ ،اردو دائرہ معارف اسلامیہ،ج۱۸، ص۳۷۲۔
2…اردو دائرہ معارف اسلامیہ،ج۱۸، ص۳۷۲۔
3…نصاب المنطق،ص۱۱۔
4…تذکرۂ علماء ہند،ص۲۹۶، المسویٰ شرح الموطا،ج۱ ص۵۔