Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
113 - 831
نام’’احمد‘‘، کنیت ’’ابو البرکات‘‘اور لقب’’بدرالدین‘‘ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی ذات رشد وہدایت کاوہ سرچشمہ ہے کہ جس سے اپنے اور غیر دونوں   سیراب ہورہے ہیں  ۔جہالت وگمراہی کے اندھیروں   میں   آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے فرامین و مکتوبات روشنی کی کرن ہیں  ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا وصال ۲۹صفر۱۰۳۴ہجری میں   ہوا، آپ کا مزار شریف مشرقی پنجاب ہند میں   ہے۔(1)
سراج الاولیاء حضرت آغاعبد الرحمن خان سرہندی فاروقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی :
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  حضرت مجدد الف ثانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی اولاد سے ہیں  ، والد گرامی کا نام خواجہ عبد القیوم سرہندی تھا، آپ کا سلسلہ نسب نو واسطوں   سے حضرت امام ربانی اور اکتالیس واسطوں   سے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے جا ملتاہے۔۱۲۴۴ھ کو قندھار میں   پیداہوئے اور ۱۳۱۵ھ میں   وصال فرمایا۔ آپ کا مزار شریف (ضلع ٹنڈو محمد خان) باب الاسلام سندھ میں   ہے، تاج الاولیاء حضرت مولانا آغا محمد حسن جان سرہندی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  آپ کے فرزند اور حضرت مولانا آغا محمد ابراہیم جان سرہندی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  پوتے ہیں  ۔(2)
برصغیر کے دومعروف فاروقی، علمی خاندان:
امیرالمومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی اولادمیں   سےدوسگے بھائی’’بہاءالدین اور شمس الدین ‘‘ایران سے ’’ہند‘‘تشریف لائے۔ حضرت شمس الدین فاروقی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی اولادمیں   شاہ عبد الرحیم محدث دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  پیدا ہوئے ۔حضرت بہاء الدین کی اولا د میں   سے ’’شیخ ارشد رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ‘‘خیر آباد تشریف لائےاور ان ہی کی اولا د میں  علامہ فضل امام خیر آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پیدا ہوئے۔خانوادئہ خیرآباد (یعنی علامہ فضل امام خیر آبادی کاخاندان)اور خانوادئہ دہلی(یعنی حضرت عبدالرحیم محدث دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کاخاندان) ان ہی دو بھائیوں   کی اولاد میں   سے ہیں  ۔خانوادئہ خیر آباد معقولات میں   اپنا ثانی نہیں   رکھتا تو خانوادئہ دہلی منقولات میں   اپنی مثال آپ ہےاس وجہ سے سفینہ علم وفضل کو چلانے والےانہی دوقطب نما سے رہنمائی لیتے نظر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…اردو دائر ہ معارف اسلامیہ،ج۲، ص۱۲۶۔
2…انوار علمائے اہلسنت سندھ، ص۵۲۱۔