Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
108 - 831
ہوں  ۔حضرت سیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ اَبْغَضَ عُمَرَ فَقَدْ اَبْغَضَنِیْ وَمَنْ اَحَبَّ عُمَرَ فَقَدْ اَحَبَّنِیْیعنی جس نے عمر سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے عمر سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی۔‘‘(1)
اور حضرت سیِّدُنا سلیمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ سُلْطَانُ الْمُتَوَکِّلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ اَحَبَّنِیْ اَحَبَّہُ اللہُ وَ مَنْ اَحَبَّہُ اللہُ اَدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ وَ مَنْ اَبْغَضَنِیْ اَبْغَضَهُ اللہُ وَ مَنْ اَبْغَضَہُ اللہُ اَدْخَلَہُ النَّارَ یعنی جس نے مجھ سے محبت کی   اللہ عَزَّ وَجَلَّاس سے محبت فرمائے گا اور جس سے   اللہ عَزَّ وَجَلَّنے محبت کی   اللہ عَزَّ وَجَلَّاسے جنت میں   داخل فرمائے گا اور جس نے مجھ سے بغض رکھا اس سے   اللہ عَزَّ وَجَلَّبغض رکھے گا اور جس سے   اللہ عَزَّ وَجَلَّنے بغض رکھا   اللہ
عَزَّ وَجَلَّاسے جہنم میں   داخل فرمائے گا۔‘‘(2)
معلوم ہوا کہ سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی محبت خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے بغض رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے بغض ہےاور جس نے رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے محبت کی یقیناً وہ جنتی ہے اور جس نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے بغض رکھا یقیناً وہ جہنمی ہے۔ اعلی حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے شعر میں   اِن ہی دونوں   اَحادیث مبارکہ کی طرف اِشارہ فرمایا ہے۔  اللہ عَزَّ وَجَلَّتمام انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ، اولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام  کی شان اقدس میں   گستاخی سے محفوظ ومامون فرمائے، اور اِن نفوس قدسیہ کی محبت تا قیامت ہمارے دلوں   میں   بسائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  
سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ رسول اللہ کے ہم زلف:
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے ہم زلف ہیں   کہ دوعالم کے تاجدار ،ہم بیکسوں   کے غمخوار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی زوجہ اُمّ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مجمع الزوائد، کتاب المناقب، باب منزلۃ عمر عند اللہ۔۔۔الخ، ج۹، ص۶۹، حدیث:۱۴۴۳۹۔
2…مستدرک حاکم ، کتاب معرفۃ الصحابۃ، حدیث تسمیۃ۔۔۔الخ، ج۴، ص۱۵۵، حدیث:۴۸۲۹ملتقطا۔