Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
102 - 831
(2)…حضرت سیِّدُنا زید بن اسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   :
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  حضرت سیِّدُنا اسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کےبیٹے ہیں   ۔اوراپنے والد سے کئی احادیث روایت کی ہیں  ۔سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکےغسل کے لیے قمقمے (صراحی نما برتن)میں   پانی گرم کیا کرتے تھے۔(1)
(3) …حضرت سیِّدُنامھجع بن عبد اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا تعلق قبیلہ ’’عک‘‘سے تھا اسی لیے ’’عکی‘‘ کہلاتے تھے۔امیرالمومنین حضرت سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے یہ وہ غلام ہیں   جنہوں   نے جنگ بدر میں   سب سے پہلے جامِ شہادت نو ش کیا ۔حسن اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: ’’مھجع میر ی امت کے شہداء کے سردار ہیں  ۔‘‘(2)
(4) …حضرت سیِّدُنا یسار بن نمیرمدنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امیرالمومنین حضرت سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے ہاں   آٹاصاف کرنے پر معمور  تھے۔امیرالمومنین حضرت سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے دورِ میں   حضر ت یسار بن نمیر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  گودام کے محافظ و منتظم بھی تھے اسی لیے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو ’’خازنِ عمر ‘‘بھی کہاجاتاہے۔(3)
(5) …حضرت سیِّدُنا عمرو بن رافع رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواج مطہرات کے ہاں   قرآنی مصاحف نقل کرنے پر معمور تھے۔(4) 
(6) …حضرت سیِّدُنا نعیم بن عبد اللہ مجمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی کنیت ’’ابو عبد اللہ‘‘ اور لقب ’’اَلْمُجْمِر یعنی سلگانے والا‘‘ہے۔چونکہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…دار قطنی، کتاب الطھارۃ، باب الماء المسخن، ج۱، ص۵۲، حدیث: ۸۲۔
2…تھذیب الاسماء ، مھجع، ج۲، ص۴۱۸، الاصابۃ، مھجع العکی، ج۶، ص۱۸۲، الرقم:۸۲۷۸۔
3…الاصابۃ، یسار بن نمیر، ج۶، ص۵۵۵، الرقم:۹۴۴۳۔
	مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب الفضائل، ماذکر فی۔۔۔الخ،  ج۸، ص۱۴۸، حدیث:۱۲۔
4…سنن کبری ، کتاب الصلاۃ، باب من قال۔۔۔الخ، ج۱، ص۶۷۸، حدیث:۲۱۷۵۔