عَنْہسیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے لیے انگیٹھی میں عود سلگایا کرتے تھے، نیزسیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے انہیں مسجد نبوی میں ہر جمعہ کو خوشبو سلگانے کی ذمہ داری دے رکھی تھی اسی لیے آ پ ’’اَلْمُجْمِریعنی سلگانے والے‘‘کے لقب سے مشہورہوگئے۔آپ کا انتقال ۱۲۰ ہجری میں ہوا۔(1)
(7) …حضرت سیِّدُنا سعد جاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ:
حضرت سیِّدُنا سعد الجاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکا نام ’’سعد بن نوفل ‘‘ہے۔قلزم کے قر یب ایک شہر ہے جسے ’’الجار‘‘ کہتے ہیں اسی نسبت سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ’’الجاری ‘‘کہلاتے ہیں ۔امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ان کو ’’الجار‘‘کا گورنر بنایا تھا۔(2)
(8) …حضرت سیِّدُنا ہُنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ :
امیر المو منین حضرت سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکو ’’حمی ‘‘کا گورنر بنایا تھااورنصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اے ہنی!مسلمانو ں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا اور مظلوم کی بد دعا سے ہمیشہ اپنا دامن بچاناکیونکہ مظلوم کی دعا قبول کی جا تی ہے۔‘‘(3)
سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے چند دیگر غلاموں کے نام:
(9)حضرت سیِّدُنا عمیر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (10)حضرت سیِّدُنا ابو صالح رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
(11)حضرت سیِّدُنا عبدالرحمن سلیمانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (12)حضرت سیِّدُنا ہرمزان رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
(13)حضرت سیِّدُنا عمر و بن سعد رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (14)حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن سعد رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
(15)حضرت سیِّدُنا خالد بن اسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (16)حضرت سیِّدُنا ابو محمدرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
(17)حضرت سیِّدُنا عبید بن حنین رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (18)حضرت سیِّدُنا نافع بن حنین رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الثقات لابن حبان،ج۳، ص۹۰، حدیث:۴۲۰۶،اللباب فی تھذیب الانساب،ج۲، ص۳۰۱۔
مصنف ابن ابی شیبۃ، کتاب صلاۃ۔۔۔الخ، فی تخلیق المساجد، ج۲، ص۲۵۸، حدیث: ۵۔
2…معجم البلدان،حرف الجیم، ج۲، ص۲۲۔
3…بخاری، کتاب الجھاد والسیر، اذا اسلم قوم فی دار الحرب ولھم مال وارضون فھی لھم، ج۲، ص۳۲۸، حدیث:۳۰۵۹ ملتقطا۔