پہلے جو سب سے اہم ہے اسے کیا جائے اور پھر جو اس کے بعد اہم ہے اس پر عمل کیا جائے) والے قاعدے پر عمل کرنا چاہئے ۔ جیسا کہ امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالیَہ جماعت قائم ہو جانے کے بعد بلاتاخیر جماعت میں شامل ہو گئے۔
جمعہ کے دن عمامہ باندھنے کی فضیلت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! روز ِجمعہ عمامہ شریف باندھ کر نمازِجمعہ پڑھنے والوں پر اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں چنانچہ
{1}حضرت سیّدنا ابودَردَا رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اِنَّ اللہَ تَعَالٰی وَمَلائِکتَہ یُصَلُّونَ عَلی اَصْحَابِ العَمائِمِ یَوْمَ الجُمُعَۃِ یعنی بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے فرشتے جمعہ کے روز عمامہ باندھنے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔ (کنزالعمال، کتاب الصلاۃ، الفصل الثالث فی آداب الجمعۃ، الجز:۷، ۴/۳۰۲، حدیث: ۲۱۱۶۲، مجمع الزوائد، کتاب الصلاۃ ، باب اللباس للجمعۃ، ۲/۳۹۴، حدیث: ۳۰۷۵)
{2}حضرت سیّدنا ابو طالب مکی اور سیّدنا امام محمد غزالی (1) رَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰی نے یہی روایت حضرت سیّدنا وَاثِلہ بن اَ سقَع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت فرمائی ہے۔ (قوت القلوب، الفصل الحادی والعشرون ۱/۱۱۹، احیاء علوم الدین، الباب
1…اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے المدینۃ العلمیہ کے مدنی علماءکو