الخامس فضل الجمعۃ الخ، بیان آداب الجمعۃ الخ، ۱/۲۴۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ حدیث پاک میں اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے فرشتوں کا جمعہ کے دن عمامہ شریف باندھنے والوں پر درود بھیجنے کا ذکر ہے یاد رہے اس سے معروف دُرود مراد نہیں بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا اپنے بندوں پر درود بھیجنے کا مطلب ہے رحمت نازل فرمانا اور فرشتوں کے درود بھیجنے کا مطلب ہے اِستِغفار کرنا (یعنی مغفرت طلب کرنا)۔ (فتح الباری، کتاب الدعوات، باب الصلاۃ علی النبی، ۱۲/۱۳۱)
حضرت علامہ محمد بن عمر نَوَوِی شافعی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی فرشتوں کے درود پڑھنے کی شرح یوں فرماتے ہیں کہ : فرشتے عمامے والوں کے لئے برکت کی دعا اور استغفار کرتے ہیں۔ (تنقیح القول الحثیث شرح لباب الحدیث ، الباب الثانی عشر فی فضائل العمائم ، ص ۲۲)
{3} حضرت علامہ علی بن سلطان المعروف ملاعلی قاری عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ البَارِی عمامہ شریف پر لکھے گئے اپنے رسالے میں روایت نقل فرماتے ہیں : بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے فرشتے جمعہ کے روز عمامہ پہننے والوں کے لئے استغفار فرماتے ہیں۔
(المقالۃ العذبۃ فی العمامۃ و العذبۃ، ص ۱۰، الدعامۃ فی احکام سنۃ العمامۃ، ص ۹)
ان دونوں ہستیوں کی کتب قوت القلوب، احیاء العلوم کا ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل ہے۔