Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
92 - 479
 کی برکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ مومن کے اجرو ثواب میں کئی گنا اضافہ فرمادیتا ہے جیسا کہ اُستَاذُالمُحَدِّثِین حضرت علامہ مفتی وصی احمد مُحدِّثِ سُورَتی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی  فرماتے ہیں :’’ نمازباعمامہ (یعنی عمامہ باندھ کر پڑھی گئی نماز ) و نماز بے عمامہ (بغیر عمامے کے پڑھی گئی نماز) دونوں یکساں نہیں بلکہ نماز باعمامہ کو فضیلت ہے اور ثواب اِس کا یقیناً زائد ہے، اس واسطے کہ عمامہ کے ساتھ نماز پڑھنا مستحب ہے اور بلا عمامہ (بغیر عمامے کے ) مخالف ِمستحب اور خلافِ ادب ہے۔‘‘ 
(کشف الغمامہ عن سنیۃ العمامہ ، ص ۲) 
	 نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے عمامہ شریف باندھ کر پڑھی جانے والی نماز کے فضائل میں کئی احادیث ارشاد فرمائی ہیں چنانچہ 
{1}حضرت  سیّدنا جابر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نبیٔ کریم،رَء ُوف ٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: رَکْعَتَانِ بِعِمامَۃٍ خَیْرٌ مِنْ سَبْعِینَ رَکْعَۃً بِلا عِمامَۃٍ یعنی ایسی دو رکعتیں جو عمامہ باندھ کر پڑھی جائیں وہ بغیر عمامے والی ستر رکعتوں سے بہتر ہیں۔ (کنز العمال، کتاب المعیشۃ والعادات، فرع فی العمائم، الجز:۱۵، ۸/۱۳۳، حدیث: ۴۱۱۳۰ ، جامع صغیر، حرف الراء ، الجزالثانی، ص۲۷۳،حدیث: ۴۴۶۸) 

باعمامہ پڑھی گئی نماز کی افضلیت کی وجہ 
	حضرت علامہ عبد الرء وف مناوی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی اس حدیث پاک