Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
91 - 479
ٹوپی پر عمامہ باندھنے کا فائدہ
	 حضرت علامہ عبد الرء وف مناوی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ القَوِی اس حدیث پاک کے تحت نقل فرماتے ہیں : بغیر ٹوپی کے عمامہ باندھنا مناسب نہیں کہ (بغیر ٹوپی کے باندھا گیا) عمامہ کھل جاتا ہے بالخصوص وضو کرتے وقت ، جبکہ ٹوپی پر عمامہ مضبوط بندھتا ہے اور خوبصورت بھی لگتا ہے۔ مزید فرماتے ہیں : عمامہ شریف انبیاء و مرسلین عَلَیْھِمُ الصلٰوۃُ وَ السَّلام کی سنّت اور ساداتِ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا طریقہ ہے ۔ نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم سے مرفوعاً مروی ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے فرمایا:’’ مُحرِم قمیص نہ پہنے اور نہ ہی عمامہ باندھے۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمکا یہ فرمان اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ عمامہ باندھنا صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی عادت تھی اسی وجہ سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے انہیں حالتِ احرام میں عمامہ باندھنے سے منع فرمایا اور ربِّ ذُوالجلال کے اِکرام کی وجہ سے اِحرام میں ننگے سر رہنے کو مَشرُوع فرمایا۔ (فیض القدیر، حرف الفاء ، ۴/۵۶۴، تحت الحدیث : ۵۸۴۹ ملتقطًا) معلوم ہوا! مسلمان عمامہ شریف باندھ کر اسلامی شعار کا اظہار کرتے ہیں۔ 

باعمامہ نماز پڑھنے کا ثواب
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عمامے شریف کی سنّت پر قربان ! اس پر عمل